کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس ، مضر صحت اور زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاوٴن کا فیصلہ
بدھ 17 ستمبر 2014 17:22
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے احکامات کی روشنی میں کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے ڈپٹی کمشنرز کا ہنگامی اجلاس طلب کیا اور انتظامیہ کی جانب سے مقرر کر دہ قیمت سے زائد قیمت اور مضر صحت دودھ فروخت کرنے والے دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی میں شدت لانے کی ہدایت کی، اجلاس میں دودھ کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی اور ملاوٹ اور کم تول کر دودھ فروخت کر نے کا جا ئزہ لیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ دودھ کی قیمت میں من مانا اضافہ کر نے والے اور مضر صحت د ودھ بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو موٴ ثر بنانے کی ضرورت ہے، انھوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران محکمہ صحت کے انسپکٹرز اور بیورو آف سپلائی کے شعبہ اوزان وپسمائش کے انسپکٹرز کو ساتھ رکھیں تاکہ دودھ کا معیا ر اور وزن کو چیک کیا جا سکے ، کمشنر نے دودھ فروشوں اور باڑہ والوں سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کی مقرر کر دہ قیمت پر دودھ کی فروخت کے سلسلہ میں اور مضر صحت اور کم تولنے کے ضمن میں قوانین پر مکمل طور پر عمل کریں تاکہ عدالتی حکم کی تعمیل کو یقینی بنا یا جا سکے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ناجائز منافع خور دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی کر نے والی ٹیمیں بلدیہ عظمیٰ کے ہیلتھ انسپکٹر اور بیورو آف سپلائی کا شعبہ اوزان وپیمائش کا عملہ بھی کارروائی کے دوران شامل رہے گا تاکہ وہ باڑوں میں بھینسوں کو انسانی صحت کے مضر انجکشن دینے والوں کا پتہ چلاسکیں اور ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.