پنجاب میں وبائی امراض کی شرح میں چالیس فیصد ‘ سانس کے امراض نے متاثرہ افراد کو بڑے پیمانے پر اپنا شکار بنالیا
جمعرات 18 ستمبر 2014 13:07
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) سیلاب سے متاثرہ صوبے پنجاب میں وبائی امراض کی شرح میں چالیس فیصد ہے ‘ سانس کے امراض نے متاثرہ افراد کو بڑے پیمانے پر اپنا شکار بنالیا ہے۔حکومتی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں سیلاب کے بعد کی صورتحال میں مجموعی طور پر وائرل امراض میں سانس کی بیماریوں کا حصہ تیس فیصد تک ہوسکتا ہے۔پنجاب فلڈ ریلیف ڈیش بورڈ کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں سانس کے امراض کے روزانہ پانچ ہزار ‘ گیسٹرو کے ڈھائی ہزار کیسز سامنے آرہے ہیں۔
سانس کے امراض سنگین انفکیشن ثابت ہوتے ہیں کیونکہ اس سے صحیح سے سانس لینے میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے، اس کا آغاز عام طور پر ناک ، پھیپھڑوں یا سانس کی نالی میں وائرل انفیکشن سے ہوتا ہے اور اگر اس کا بروقت علاج نہ کرایا جائے تو یہ پورے نظام تنفس تک پھیل جاتا ہے۔(جاری ہے)
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں اوسطاً روزانہ پچیس ہزار سے زائد سیلاب زدہ افراد متعدی وائرل و وبائی امراض کا شکار ہوسکتے ہیں۔
پانی سے پیدا ہوین والے امراض اور دیگر وائرل انفکیشن کے اثرات سے متعلق محکمہ صحت کی یہ رپورٹ چودہ ستمبر کو وزیراعلیٰ شہباز شریف کو پیش کی گئی جس میں پنجاب میں سیلاب کے بعد نو روز کے دورانیے کا جائزہ لیا گیا فلڈ کنٹرول سیل نے یہ رپورٹ مرتب کی ہے اور ایک عہدیدار نے بتایا کہ پانی اور مچھروں سے پیدا ہونے امراض سمیت وائرل انفیکشن کا سیلاب کے تین سے چار ہفتوں بعد وبا کی شکل اختیار کرلینا عام ہے اس نے بتایا کہ یہ پیشگوئی سامنے آئی کہ سیلاب زدہ اضلاع میں آئندہ دو ہفتوں میں امراض کی شرح میں اسی فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے گندے پانی اور مچھروں کی افزائش نسل ہے۔عہدیدار نے کہا کہ بروقت اقدامات کے ذریعے "سانحے کے بعد سانحے" سے بچا جاسکتا ہے، صوبے کی بڑی آبادی پینے کے صاف پانی تک رسائی نہ ہونے اور نکاسی آب کے نظام کی تباہی کے باعث وائرل اور پانی سے پیدا ہونے والے امراض کے شکار ہونے کے قریب ہے۔رپورٹ میں دیئے گئے ڈیٹا میں جلدی امراض، بخار اور گیسٹرو کو دیگر بڑے امراض قرار دیا گیا ہے،سیلاب زدہ علاقوں میں لگ بھگ ایک لاکھ اکیس ہزار 990 افراد میں متعدد امراض کی تشخیص ہوئی ہے۔متاثرین کی بڑی تعداد کو تاحال طبی ٹیموں تک رسائی نہیں مل سکی ہے اور محکمہ صحت کے عہددیاران کو ڈر ہے کہ لوگوں کو بدترین سیلاب کی بناء پر ایک جیسے امراض کا سامنا ہوسکتا ہے۔سیلاب سے متاثرہ افراد یں 34 ہزار 388 مریض نظام تنفس کے شدید انفکیشن کے شکار ہیں، 32 ہزاقر سے زائد دیگر امراض، 19 ہزار 253 جلدی انفکیشن اور نو ہزار 768 گیسٹرو کے مریض ہیں، سانپوں کے کاٹنے کے 42 واقعات سامنے آئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شدید سیلاب نے پنجاب میں طبی انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچایا ہے،مجموعی طور پر 58 بنیادی طبی مراکز، سولہ دیہی طبی مراکز اور تین تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ڈوب چکے ہیں۔سرکاری املاک کا سب سے زیادہ نقصان جھنگ اور سیالکوٹ اور جھنگ میں ہوا ہے محکمہ صحت نے متاثرہ علاقوں میں تین نگران و وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے سیلز کو تشکیل دیا ہے، جبکہ تبادلوں اور پوسٹنگز پر صورتحال معمول پر آنے تک مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔طبی ٹیموں نے سترہ اضلاع سے پینے کے پانی کے 641 نمونے جمع کرکے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ و دیگر مقامی لیبارٹریوں کو تجزئیے کیلئے بھجوا دیئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو 300 ارب روپے کے بلا سود زرعی قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی ، سیکرٹری زراعت پنجاب
-
پنسار کی پھکی اور دودھ سے جاںبحق خاتون چاروں بچیوں کو سپردخاک کر دیا گیا
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.