لاہورہائیکورٹ نے سیاسی شخصیات کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے کیلئے دائردرخواست
جمعہ 19 ستمبر 2014 15:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) لاہورہائیکورٹ نے سیاسی شخصیات کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے کے لیے دائردرخواست پر ڈی جی ایف آئی اے ،اٹارنی جنرل اور پنجاب حکومت کو 29 ستمبر کے لیے نوٹسز جاری کردئیے ۔
(جاری ہے)
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر اقبال جعفری نے بتایاکہ سیاست دانوں اور اعلی شخصیات نے غیرقانونی طورپر لاکھوں ڈالرکے اثاثے بنائے جس سے قومی خزانہ کو شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ تریسٹھ شخصیات میں سے صرف تین نے جواب جمع کروایا لیکن اس جواب کی کاپی بھی فراہم نہیں کی گئی عدالت نے جواب جمع کروانے والی شخصیات اعتزازاحسن ،بشریٰ اعتزاز اور چوہدری قمرالزامان کو درخواست گزار کو جواب کی کاپی فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے 29 ستمبر کو اثاثوں سے متعلق ڈی جی ایف آئی اے،اٹارنی جنرل اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کرنے کے لیے نوٹسز جاری کردئیے۔
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.