صدر اوباما کی طرف سے اہم عہدوں پر نامزدگیوں کا اعلان
جمعہ 19 ستمبر 2014 16:01
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء)امریکہ کے صدر براک اوباما نے متعدد اہم انتظامی عہدوں پر تعیناتی کے لیے نامزدگیوں کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ان عہدوں کے لیے جن شخصیات کو نامزد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ان میں محکمہ خارجہ میں اہم تعیناتیوں کے علاوہ دیگر انتظامی عہدے بھی شامل ہیں۔
(جاری ہے)
الیسن بیک کو وفاقی مصالحتی سروسز کے ڈائریکٹر، ایرک لیو کو کارپوریشن فار نیشنل کمیونٹی سروسز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا رکن، برائن جیمز ایگن کو محکمہ خارجہ کے قانونی مشیر، ڈالاس ٹونسیجر کو فارم کریڈٹ ایڈمنسٹریشن بورڈ کا رکن، ماریا اکاوسٹی کو سفیر برائے میکسکیو اسٹیٹس اور رچرڈ راہول ورما کو بھارت کا سفیر نامزد کیا جانا شامل ہے۔
مزید برآں صدر اوباما ڈیوڈ ابنی کو صدر کی ایکسپورٹ کونسل کا ممبر نامزد کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ”مجھے خوشی ہے کہ ملک کے لیے ایک اہم وقت میں ان قابل لوگوں نے امریکی عوام کی خدمت کا فیصلہ کیا۔ میں ان لوگوں کے ساتھ آنے والے مہینوں اور سالوں میں کام کرنے کا منتظر ہوں۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.