محکمہ آبپاشی کی تمام تقرریاں اور تبادلے خالصتاً میرٹ اور قانون کے مطابق کئے جائیں،محمودخان
جمعہ 19 ستمبر 2014 16:02
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی محمود خان نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ وہ محکمہ آبپاشی کی تمام تقرریاں اور تبادلے خالصتاً میرٹ اور قانون کے مطابق کریں تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو اور حقدار کو اس کا حق مل سکے۔انہوں نے کہا کہ اگر اس سلسلے میں کسی بھی مجاز افسر کو میرٹ اور قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جبکہ اجلاس میں محکمہ آبپاشی کے اعلیٰ حکام اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں محکمہ آبپاشی کے شعبے کو مزید فعال اور مستحکم بنانے کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔(جاری ہے)
محمود خان نے محکمہ کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ کی نیک نامی اور دیگر محکموں کیلئے قابل تقلید مثالی محکمہ بنانے کیلئے اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ آبپاشی سے کرپشن کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے قلیل عرصے میں اصلاحات اور تبدیلی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر سرکاری اداروں سے کرپشن کا خاتمہ کر کے نہ صرف ان پر عوام کا اعتماد بحال کیا ہے بلکہ ان کی کارکردگی ماضی سے کئی گنا بہتر کی ہے ۔محمود خان نے کہا کہ محکمہ آبپاشی میں ای ٹینڈرنگ سسٹم کا آغاز کیا ہے جس سے کرپشن اور اقرباء پروری کا راستہ بند ہو جائیگا۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.