یوکرائن تنازعہ، بفر زون کے قیام پر اتفاق رائے ہو گیا،
باغی اور یوکرائنی فوجی دستے پندرہ پندرہ کلو میٹر پیچھے ہٹ جائیں گے،اعلامیہ
ہفتہ 20 ستمبر 2014 18:50
منسک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) یوکرائن کی حکومت اور روس نواز علیحدگی پسند مشرقی یوکرائن میں امن کے ایک منصوبے پر متفق ہو گئے ۔ یوکرائن کے اس شورش زدہ علاقے میں پانچ ستمبر کو طے پانے والے فائر بندی کے ایک معاہدے پر عملدرآمد جاری ہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں ہونے والے مذاکرات کے بعد کیف حکومت اور روس نواز باغی مشرقی یوکرائن میں تیس کلو میٹر کے علاقے میں ایک بفر زون قائم کرنے پر رضا مند ہو گئے۔
یوں باغی اور یوکرائنی فوجی دستے پندرہ پندرہ کلو میٹر پیچھے ہٹ جائیں گے جبکہ روس سے ملحقہ اس یوکرائنی علاقے میں فوجی پروازوں پر بھی پابندی ہو گی۔ ان مذاکرات میں سلامتی و تعاون کے یورپی ادارے کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، جو قیام امن کے اس معاہدے کی نگرانی بھی کریں گے۔(جاری ہے)
اس معاہدے میں یہ بھی طے پایا کہ فریقین جنگ زدہ علاقے سے بھاری اسلحہ جات واپس لے جائیں گے اور تناؤ میں کمی کے لیے فوجی اور دیگر غیرملکی فائٹرز بھی واپس لوٹ جائیں گے۔
یوکرائن کی طرف سے ان مذاکرات کی نمائندگی کرنے والے سابق صدر لیوناڈ کوچاما نے بتایا کہ اس امن منصوبے پر عملدرآمد ایک دن کے اندر اندر ہی شروع ہو جائے گا اور تعاون و سلامتی کے یورپی ادارے (او ایس سی ای) کے معائنہ کار اس علاقے میں فائر بندی معاہدے کی نگرانی پر مامور کیے جائیں گے۔ انہوں نے مشرقی یوکرائن میں فائر بندی کے معاہدے اور پائیدار امن کے لیے اس پیشرفت کو اہم قرار دیا ہے۔ باغیوں کی طرف سے ان مذاکرات کی نمائندگی کرنے والے لوہانسک ریجن کے رہنما ایگور پلاٹنسکی نے کہا کہ اس معاہدے کے نتیجے میں مقامی آبادی کو تحفظ کا احساس ملے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.