شاہراہ دستور پر میلے کا سماں ، ایک جانب فروٹ اور اشیائے ضروریہ کی ریڑیاں،جوتوں، کپڑوں کے سٹالز سج گئے تو دوسری جانب کرکٹ گراؤنڈ کامنظر،بچے بھی جھولوں اور گولہ گنڈے سے محظوظ ہونے لگے ،انقلابی جلیبی و تندور کی تازہ روٹی بھی دستیاب،برائے نام گرین بیلٹ پر ”لڈو، تاش اور کیرم بورڈ “ کی بازیاں لگنے لگ گئیں، کبھی یہ علاقہ عوام کیلئے ممنوعہ تھا، ”دھرنا “ ختم ہوگیا تو پھر کیا کرینگے، منچلوں کے آپس میں سوالات
اتوار 21 ستمبر 2014 18:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) شاہراہ دستور پر میلے کا سماں ، ایک جانب فروٹ اور اشیائے ضروریہ کی ریڑیاں،جوتوں، کپڑوں کے سٹالز سج گئے تو دوسری جانب کرکٹ گراؤنڈ کامنظر،بچے بھی جھولوں اور گولہ گنڈے سے محظوظ ہونے لگے ،انقلابی جلیبی و تندور کی تازہ روٹی بھی دستیاب، برائے نام گرین بیلٹ پر ”لڈو، تاش اور کیرم بورڈ “ کی بازیاں لگنے لگ گئیں، کبھی یہ علاقہ پبلک کیلئے ممنوعہ تھا، ”دھرنا “ ختم ہوگیا تو پھر کیا کرینگے، منچلوں کے آپس میں سوالات ۔
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج کو 37 دن مکمل ہوگئے اور شاہراہ دستور پر خیمہ بستی تاحال اپنی آب و تاب کے ساتھ قائم ہے جبکہ شاہراہ دستورایک ایسے گاؤں میں تبدیل ہوگئی ہے جہاں چند روز کیلئے میلہ آجاتاہے یہ یہاں یہ میلہ چند روز سے نہیں بلکہ گزشتہ تین ہفتوں سے زائد عرصے سے لگاہوا ہے جہاں کچھ دن تو کشیدگی رہی مگر اب حالات ایسالگتاہے کہ مکمل پرسکون ہیں اور صرف چند جذباتی تقاریر شام کے اوقات میں ہوتی ہے اور اس کے علاوہ لوگ خوب انجوائے کررہے ہیں ایک جانب اسی آئینی شاہراہ پرفروٹ، چھابڑی فروش براجمان ہیں تودوسری جانب حجام اپنی دیہاڑیوں میں مصروف ہیں اسی طرح کپڑے اور جوتے بیچنے والے بھی اس ”منی مارکیٹ “ میں تجارت کی غرض سے آٹپکے ہیں اور موبائل سموں کی فروخت کے ساتھ ساتھ موبائل چارجنگ اور ایزی لوڈ بھی دستیاب ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.