راولپنڈی، فرقہ وارانہ ہلاکتوں کے بعد حالات بدستور کشیدہ
پیر 22 ستمبر 2014 12:51
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء)راولپنڈی میں فرقہ وارانہ ہلاکتوں اور جلاوٴ گھیراوٴ کے بعد حالات بدستور کشیدہ ہیں اور شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے پولیس کی مزید نفری تعینات کر دی گئی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق دارالحکومت کے جڑواں شہر میں یہ کشیدگی گزشتہ روز اتوار کو اس وقت شروع ہوئی تھی جب راجہ بازار کے علاقے میں واقع مدرسے دارالعلوم تعلیم القرآن کے نائب مہتمم امان اللہ کو دھمیال روڈ پر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔
امان اللہ کا تعلق تنظیم اہلِ سنت و الجماعت سے تھا اور تنظیم کے مطابق یہ گذشتہ چھ ماہ میں راولپنڈی میں ہدف بنا کر ہلاک کیے جانے والے ان کے آٹھویں رہنما تھے۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ امان اللہ کی ہلاکت کی اطلاع ملنے پر ان کے مدرسے کے طلبا سمیت جماعت کے کارکنوں نے احتجاج شروع کر دیا اور اس دوران مدرسے کے قریب اولڈ ٹائر مارکیٹ میں ایک امام بارگاہ اور دکانوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.