کشمور اور گدو میں نچلے درجے کا سیلاب ، گدو اور کوٹری بیراج میں سیلاب میں کمی آنا شروع ہوگئی
منگل 23 ستمبر 2014 13:09
جھنگ /سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) جھنگ کی تحصیل احمد پور سیال میں سیلاب کے باعث 63 دیہات زیرآب آگئے‘ 7 ہزار ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ۔منگل کو اطلاعا ت کے مطابق جھنگ کے علاقے احمد پور سیال میں دریائے چناب میں آنے والی طغیانی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی اور اس کے نتیجے میں 63 دیہات زیرآب آئے جہاں سینکڑوں گھر پانی میں بہہ گئے اور 7 ہزار ایکڑ پر کھڑی کماد، چاول اور کپاس کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔
سیلاب کے نتیجہ میں 20 ہزار خاندان بے گھر ہوئے۔ علاقہ میں پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 4 ریلیف کیمپ قائم کئے گئے جہاں لوگوں کو پکا پکایا کھانا اور طبی امداد فراہم کی گئی۔ حکام کے مطابق علاقہ سے پانی اترنے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہوگئی ہے گڑھ مہاراجہ میں قائم امدادی کیمپ تاحال فعال ہے۔(جاری ہے)
ادھر کشمور اور گدو میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ گدو اور کوٹری بیراج میں سیلاب میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ کے علاقوں کشمور، گھوٹکی، گدو، سکھر اور خیرپور کے علاقوں میں سے سیلابی پانی میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے اور مذکورہ علاقوں میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کی امدادی ٹیمیں متاثرین کی امداد میں مصروف عمل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز گدو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 58 ہزار 955 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 36 ہزار 6 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ کوٹری بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 35 ہزار 240 کیوسک اور اخراج 98 ہزار 250 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سیلاب کی اطلاع دینے والے مرکز کی رپورٹ کے مطابق سیلابی پانی نوشہرو فیروز سے گزر رہا ہے اور آئندہ 5 روز تک سمندر میں گر جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.