انقلاب مارچ میں چار سکول اور تین سنٹرز قائم،پلے گروپ سے ایم اے ، ایم ایس سی تک تعلیم،
انگلش گرائمر، انگلش سپوکن ،عربی گرائمر، تعلیم بالغان، ڈرائنگ پینٹنگ اور خطابت کے کورس بھی کرائے جانے لگے
منگل 23 ستمبر 2014 22:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے انقلاب مارچ دھرنے میں موجود طلبا ء کی تعلیمی کمی کو پورا کرنے کیلئے چار سکولوں اور تین سنٹروں سمیت 7مقامات پر انقلاب سکولوں کا آغاز کر دیا گیاان سکولوں میں پلے گروپ سے لیکرایم اے اور ایم ایس سی تک کے طلباء اور طالبات کو تعلیم دی جاری ہے۔ دھرنے میں قائم سکول کے پرنسپل محمد ایوب بغدادی نے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔
23ستمبر۔2014ء“ کو بتایا کہ ہمارے سکول میں موجود طلباء کی تعداد 800 سے تجاؤز کر چکی ہے ان طلباء کو مختلف اوقات میں تعلیم دی جاتی ہے صبح 6بجے سے 8بجے تک تحفیظ القرآن کی کلاسیں ہوتی ہیں جس کے بعد پلے گروپ سے آٹھویں کلاس کے طلبا اور طالبات کو 8بجے سے لیکر ساڑے دس بجے تک 9thکلاس سے ایم ایس سی تک کے طالبات کو ساڑے دس بجے سے ساڑے بارہ بجے تک جبکہ طلباء کو ساڑے بارہ بجے سے دن کے ڈھائی بجے تک تعلیم دی جاتی ہے انہوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ طلباء اور طالبات کے کھیلوں اور دیگر مصروفیات کا بھی انتظام کیا گیا ہے جبکہ انگلش گرائمر، انگلش سپوکن ،عربی گرائمر، عرفان القرآن ،آئیں دین سیکھیں،کیلی گرافی جیوگرافی، تعلیم بالغان، ڈرائنگ پینٹنگ اور خطابت کے کورس بھی کرائے جاتے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.