سلمان کیساتھ فلم کرنے کی خواہش ہے، جوہی چاؤلہ
ہفتہ 27 ستمبر 2014 12:31
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جوہی چاولہ نے اداکار سلمان خان کے ساتھ کسی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔بالی ووڈ میں 25 سال بعد گزارنے کے بعد جوہی چاولہ نے حال ہی میں ایک ہالی ووڈ فلم ”ہنڈرڈ فٹ جرنی “ میں بطور مہمان اداکارہ کے کام کیا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ انھوں نے ماضی میں بالی ووڈ کے سپر اسٹارز اداکار عامر خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں مگر ابھی تک سلمان خان کے ساتھ کسی بھی فلم میں کام نہیں کیا۔
حال ہی میں قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ جوہی چاولہ اداکار سلمان خان کے ساتھ ایک فلم میں آ رہی ہیں لیکن اداکارہ نے ایسی کسی بھی پیشرفت سے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ ”میری خواہش ہے کہ میں سلمان خان کے ساتھ فلم میں آوٴں لیکن ابھی تک ایسی کوئی بھی فلم نہیں ہے۔(جاری ہے)
“ جوہی نے بتایا کہ اس سے پہلے لکھنوکے دورے کے موقع پر میڈیا سے پرہیز ہی کی جاتی رہی ہے تاہم اس مرتبہ مجھے کچھ احساس ہوا کہ میں اس شہر کی عظیم تعمیرات خاص طور پر سیالی علاقے دیکھوں‘ میں تو ممبئی میں رہتی ہوں تو جب میں کسی دوسرے شہر جاتی ہوں جیسا کہ لکھنو اور کانپور تو مجھے تاریخی گھر‘ کھلی جگہیں دیکھنے میں خوشی ہوتی ہے مگر اب لگتا ہے کہ لکھنو بھی ہمارے ممبئی کی طرح ہی ہوتا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پرینیتی چوپڑا اورراگھو چڈھا کے درمیان جلد طلاق کی پیشگوئی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
-
کیا رنویرسنگھ اوردیپیکا پڈوکون کا بریک اپ ہونے والا ہے
-
اریجیت سنگھ کی لائیو کنسرٹ میں ناخن تراشنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی
-
حمائمہ ملک بھی ویب سیریز'ہیرا منڈی' کے سحر میں مبتلا
-
اداکارہ عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل
-
سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا خط سوشل میڈیا پر وائرل
-
اداکار اکشے کمار کی جولی ایل ایل بی 3کو قانونی مسائل کا سامنا
-
وزیراطلاعات سے ہالی و ڈ پروڈکشن ٹیم کے ارکان کی ملاقات ،مختلف امورپر غور
-
عالیہ بھٹ نے میٹ گالا کے کارپٹ پر حسن کے جلوے بکھیر دیئے
-
ثانیہ مرزا کا ’باس لیڈی‘ لک فیشن کے متوالوں کی توجہ کا مرکز
-
قوس قزح کے رنگوں میں رنگی یمنیٰ زیدی کا حسن آسمان کو چھونے لگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.