2015ء میں مڈٹرم انتخابات نہیں ہونگے، عمران خان اور قادری نے ڈی چوک 99 سالہ لیز یا پٹے پر نہیں لیا ہے، عابد شیر علی
ہفتہ 27 ستمبر 2014 21:19
اسلام آباد( ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان اور قادری نے ڈی چوک 99 سالہ لیز یا پٹے پر نہیں لیا ہے ، شیخو کی شیخی نے لال حویلی کی سیاست تباہ کردی ہے،2015 میں مڈٹرم الیکشن نہیں ہونگے موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،ملکی معیشیت کو بہت نقصان ہوچکا،ڈی چوک جیسی کئی دھرنیاں اور جلسیاں 400 کنال کے بنی گالہ محل میں بھی سما سکتی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ طاہر قادری کو گلو بٹ بننے کا خیال شاید اس وجہ سے آیا ہے کہ 45 دن دھرنا دینے کے باوجود وہ اتنی شہرت حاصل نہیں کرسکے جتنی بغیر کیل ڈنڈا اٹھائے گلو بٹ نے حاصل کرلی،انہوں نے کہا کہ قادری نے اگر گلو بٹ ہی بننا ہے تو ٹوپی اتارنی اور تسبیح چھوڑنی پڑے گی،ویسے بھی انہوں نے 45 دنوں میں گالیاں دینے اورپیٹھ پیچھے برائیاں (غیبت)کرنے کے سوا کوئی دوسرا کام نہیں کیا ہے، گلو بٹ کا نام انگلش ڈکشنری میں لکھا جارہا ہے تو اس میں بھی دھرنے والوں کا ہی قصور ہے جو خود توسستی شہرت حاصل نہ کرسکے لیکن 45 دن تک گلو بٹ کی گردان کرکے گلو بٹ کو انٹر نیشنل ہیرو بنادیا،عابد شیر علی نے کہا کہ دھرنے 33 سال تک بھی جاری رہیں توقادری اور عمران کی وزیراعظم بننے کی ان لیگل خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی اور نہ ہی پاکستان کو تباہی و بربادی سے دو چار کرنے کا لندن منصوبہ کبھی کامیا ب ہوگا،عمران خان اور طاہرالقادری نے وہ کام کیا جو دنیا بھر کے دشمن بھی مل کر نہیں کرسکے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.