معاہدہ طے؟ طاہرالقادری نے کارکنوں کو 4 اکتوبر کو واپسی کا گرین سگنل دے دیا،عوامی تحریک کے بیشتر مطالبات پر عملدرآمد کیلئے ایک مقتدر شخصیت نے یقین دہانی کرادی،ذرائع
اتوار 28 ستمبر 2014 16:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28ستمبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کارکنوں کو 4 اکتوبر کو گھروں کو روانہ ہونے کا گرین سگنل دے دیا‘ عوامی تحریک کے بیشتر مطالبات پر عملدرآمد کیلئے ایک مقتدر شخصیت نے یقین دہانی کرادی‘ عوامی تحریک کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کیساتھ ہی مطالبات کی منظوری کا حکومت‘ عوامی تحریک کامعاہدہ حوالے کردیا جائے گا۔
باوثوق ذرائع نے ”آن لائن“ کو بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کو اکیلا کرنے کیلئے عوامی تحریک کے تمام مطالبات تسلیم کرنے کی مکمل یقین دہانی کرادی ہے جس پر عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے کارکنوں کو 4 اکتوبر کو گھروں کی واپسی کا گرین سگنل دیتے ہوئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کا حکم دیا ہے۔(جاری ہے)
”آن لائن“ کو ذرائع نے مزید بتایا کہ مطالبات کی منظوری کی ذمہ داری ایک اہم مقتدر شخصیت نے قبول کی ہے۔
حکومت عوامی تحریک کے کارکنوں کو گھروں کی واپسی کیلئے 2 ہزار بسیں اور دیگر سہولیات فراہم کرے گی۔ عوامی تحریک کے سربراہ سمیت تمام کارکنوں کیخلاف درج مقدمات واپس لے لئے جائیں گے۔ کارکنوں کو 3 اکتوبر سے قبل رہا کردیا جائے گا اور ان کو گھروں تک جانے کیلئے 10 ہزار روپے فی کس بھی دئیے جائیں گے۔ ماڈل ٹاؤن واقعہ پر آزاد کشمیر اور کے پی کے سے پولیس افسران تفتیش کریں گے جبکہ حساس ادارے بھی ان کی معاونت کریں گے۔ فیصلہ ایک ماہ کے اندر کیا جائے گا اس کے بعد نواز شریف سمیت دیگر 11 افراد کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ الزامات ثابت ہونے پر مذکورہ بالا افراد نہ صرف استعفے دیں گے بلکہ ان کی گرفتاریاں بھی کی جاسکیں گیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حنیف عباسی سے کوئی شکوہ نہیں،سیاست میں نوک جھونک ہوتی رہتی ہے، انوارالحق کاکڑ
-
چیئرمین پی اے سی کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماﺅں نے شیر افضل مروت کی مخالفت کر دی
-
وزیر خارجہ سے نائجیرین ہم منصب کی ملاقات ،اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
فوجی عدالتوں کے 20 مقدمات کے فیصلے سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کی سمز بلاک کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی
-
چین کا چانگ ای 6 مشن بین الاقوامی تعاون کا عملی مظاہرہ ہے، سفیر خلیل ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو
-
پاکستان میں 22 ملین لڑکے اورلڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہیں، اقوام متحدہ
-
ماہواری سے میناپوز تک: خواتین کو ذہنی اور جسمانی مسائل سے کیسے نمٹنا چاہیے؟
-
خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف بیان بازی پر فیصل کریم کنڈی کو گورنر کے عہدے سے نوازا گیا،بیر سٹر سیف
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع
-
اسحاق ڈار کی نائیجیرین ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
-
4 سال پہلے تک خواتین فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں، مولانا طارق جمیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.