دنیا بھر میں ورلڈ ہارٹ ڈے (آج) منایا جائے گا

اتوار 28 ستمبر 2014 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔28ستمبر 2014ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ ہارٹ ڈے آج ( پیر ) کو منایا جائے گا ۔اس بار ورلڈ ہارٹ ڈے کا تھیم”ایک دنیا ، ایک گھر ، ایک دل“ہے۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے محکمہ صحت کے علاوہ امراض قلب کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیمیں مختلف شہروں میں سیمینارز‘ کانفرنسز اور خصوصی واکس کا اہتمام کریں گی ۔ ان تقریبات میں عوام میں دل کی اہمیت ، اس کو درپیش خطرات ، دل کے بڑھتے ہوئے امراض ، حفاظتی و احتیاطی اقدامات ، بروقت تشخیص ، مناسب علاج سے متعلق شعور اجاگر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :