’گو نواز گو‘ تبدیلی کی علامت ہے، اعتزاز احسن
پیر 29 ستمبر 2014 21:33
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما سینیٹراعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ "گو نواز گو" کے نعرے تبدیلی کی علامت ہیں۔عام انتخابات کے دوران مبینہ دھاندلیوں کے خلاف گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے احتجاج کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عوام کو 'گو نواز گو' کا نعرہ فراہم کیا جو کہ اس وقت ملک میں زبان زد عام بنا ہوا ہے۔
دارلحکومت میں دھرنوں کے باعث بلائے گئے پارلیمنٹ کے حالیہ مشترکہ سیشن میں نواز شریف کو مستعفی نہ ہونے کا مشورہ دینے والے اعتزاز احسن نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کو عوام سے دور رہنے کا بھی مشورہ دے دیا۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیاں عوام اور مزدور دشمن ہیں تاہم دھرنوں اور جلوسوں سے حکومتیں نہیں جاتیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.