آج آخری دن ، صرف 414 ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع کرائیں
منگل 30 ستمبر 2014 11:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر 2014ء) سیاستدانوں کے لیے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا آج آخری دن ، صرف چار سو چودہ ارکان نے تفصیلات جمع کرائیں ، الیکشن کمیشن تفصیل ویب سائٹ پر جاری کرے گا۔ سینٹ، قومی ، صوبائی اسمبلیوں کے ساڑھے سات سو سے زائد اراکین نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائیں ۔ وزیر اعظم سمیت دیگر اراکین اسمبلی و سینٹ کے اثاثوں کی تفصیلات پندرہ اکتوبر کے بعد الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی جائیں گی ۔
(جاری ہے)
الیکشن کمیشن میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے ۔ 1174 میں سے تاحال 414 اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات موصول ہوئیں ۔ اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے والوں میں 170 قومی اسمبلی ، 56 سینٹ اراکین ، پنجاب اسمبلی کے 75، سندھ اسمبلی کے 59، خیبرپختونخوا کے 36 اور بلوچستان اسمبلی کے 18 ارکان نے تفصیلات جمع کرا دیں ۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سمیت ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 15 اکتوبر کے بعد الیکشن کمیشن اثاثوں کی تفصیل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،یوسف رضا گیلانی
-
عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی رابطہ نہیں، شیخ رشید
-
شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
مداخلت کیس ، سپریم کورٹ کا ہائیکورٹ کی جانب سے بھجوائی گئی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
آئی ایم ایف نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران بے روزگاری کی شرح8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا
-
پاکستان سمیت میٹا ریجن میں 88 فیصد کاروبار سائبر حملوں کا شکار ہوئے،کیسپرسکی رپورٹ
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
احتجاجی تحریک کیلئے پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
ایلون مسک بھارت کے بجائے چین کیوں گئے؟ بھارتی شہری ناراض
-
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل
-
لاہور میں فوڈ رائیڈر جلد ڈیلیوری کے چکر میں 28 ای چالان کروا بیٹھا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.