پولیو مہم ‘ 16 ہزار 757بچوں کے والدین نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا
منگل 30 ستمبر 2014 13:05
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30تمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لاہور میں طاقت کا کامیاب مظاہرہ کرنے کے بعد حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن )پر کارکنوں کا دباوٴ ہے کہ حریفوں کو جواب دینے کے لئے سینٹرل ورکنگ کمیٹی ( سی ڈبلیو سی) کا اجلاس طلب کیا جائے۔مسلم لیگ (ن)کے ایک عہدے دار نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ پی ٹی آئی کی جاندار مہم کی وجہ سے حکمران جماعت میں اکثریت کا خیال ہے کہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے اب انہیں سیاسی حکمت عملی ترتیب دینا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے احتجاج کے خلاف پارلیمانی پارٹیاں ہمارے ساتھ کھڑی ہیں جو حوصلہ افزاء ہے تاہم وقت آ گیا ہے کہ اب پارٹی خود صورتحال سے نمٹے ورنہ کہیں دیر نہ ہو جائے۔انہوں نے بتایا کہ پارٹی کے کچھ رہنما نواز شریف کو راغب کر رہے ہیں کہ سی ڈبلیو سی کا اجلاس طلب نہ کیا جائے۔(جاری ہے)
وزیر اطلاعات اور وزیر اعظم کے ترجمان پرویز رشید نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ سی ڈبلیو سی کا مقصد پارٹی پالیسیاں ترتیب دینا ہے۔
عوام کا مینڈیٹ ملنے اور حکومت بنانے کے بعد ہماری پوری توجہ قوم کو درپیش مسائل کے حل پر مرکوز ہے۔پرویز رشید نے کہاکہ وہ جان بوجھ کر سی ڈبلیو سی کا اجلاس طلب نہیں کر رہے تاکہ سرکاری امور پر پارٹی کا اثر کم سے کم رہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے دو ٹوک موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے ساتھ معاملات طے کرنے کیلئے پارلیمنٹ ہی واحد فورم ہے۔تاہم دوسرے پارٹی رہنما وزیر اطلاعات کے موقف کی تائید نہیں کرتے اور چاہتے ہیں کہ (ن)لیگ خود سے پی ٹی آئی کی بتدریج بڑھتی ہوئی مہم کا جواب دے۔پی ایم ایل نواز کے ایک پارلیمنٹیرین نے کہا کہ وہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ آخر پارٹی قیادت کیوں سی ڈبلیو سی کا اجلاس بلانے میں ہچکچاہٹ دکھا رہی ہے ۔انہوں نے وزیر اعظم کی دوسری سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں سے مسلسل ملاقاتوں اور اپنے کارکنوں کو نظر انداز کئے جانے پر جنجلاہٹ دکھائی۔یہ پارلیمنٹیرین جو سی ڈبلیو سی کے رکن بھی ہیں ، نے کہاکہ انہوں نے کئی مرتبہ وزیر اعظم اور دوسرے سینئر رہنماوٴں پرزور دیا کہ سی ڈبلیو سی کا اجلاس بلا کر ممبران کو اعتماد میں لیا جائے۔مشرف دور میں شریف برادران کے وفادار رہنے والے ان پارلیمنٹیرین نے تسلیم کیا کہ لاتعلقی پر مبنی اسی رویہ کی وجہ سے 1999 میں مارشل لاء کے بعد پارٹی اپنی حمایت کھو بیٹھی تھی شریف برادران اپنی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھ رہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.