فلمی شائقین کاعید الاضحیٰ پر دو فلموں کا بے صبری سے انتظار
بدھ 1 اکتوبر 2014 11:38
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) فلموں کے شائقین عید الاضحیٰ پر دو فلموں کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں، تاہم فلم’ ’نامعلوم افراد“ کی ٹیم کا کہنا ہے کہ انہیں شان کی ”آپریشن 021“ کی بیک وقت ریلیز سے کوئی پریشانی نہیں۔انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (آئی او بی ایم) میں ایک پروموشنل تقریب کے دوران ٹیم کو کہنا تھا کہ انہیں اس بات سے کوئی پریشانی نہیں کہ ان کی کامیڈی فلم شان کی ایکشن تھریلر کا مقابلہ نہیں کرسکے گی۔
پروڈیوسر فضا علی مرزا کا کہنا تھا کہ فلم کا ٹیسٹ اس کی پروڈکشن سے ہوتا ہے، نہ کہ اس میں کام کرنے والے ستاروں سے۔ڈائریکٹر نبیل قریشی کا کہنا تھاکہ شان نے پچھلے سال سات فلمیں کی تھیں، آپ نے ان میں سے کتنی فلموں کے بارے میں سنا؟ اس سوال کا جواب کسی کے پاس نہیں۔(جاری ہے)
اس سے قبل منڈوی والا انٹرٹنمنٹ کے ندیم منڈوی والا کا کہنا تھا کہ 021 باکس آفس پر ’بہت بہتر کریگی-نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ فلم ”آپریشن021“ کے پاس وہ ہے جو نامعلوم افراد کے پاس نہیں، وہ ہے اسٹار پاور۔
لوگ شان کو دیکھنے آئیں گے اور ان کی وجہ سے یہ فلم کامیاب ہوگی۔تقریب کے دوران نبیل قریشی نے اس تاثر کو مسترد کردیا ہے ایک ہی دن دونوں فلموں کے ریلیز ہونے سے ان کی فلم پر کوئی اثر پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ دو اہم فلموں کا ایک ہی دن ریلیز ہونا پاکستانی فلم صنعت کے لیے ایک اچھی علامت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے سینما کی بحالی کے لیے ضروری ہے کہ لوگ دونوں فلموں کو سپورٹ کریں۔ان دونوں فلموں کے ساتھ اسی روز ہریتک روشن اور کترینہ کیف کی بینگ بینگ بھی ریلیز ہوگی جس سے اس بار کی عید کی چھٹیوں میں مقابلہ مزید بڑھ جائے گا۔اس پر نبیل کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے سینما کو سپورٹ کرنا ہوگا اور بتانا ہوگا کہ ہم کسی سے کم نہیں، چلیں آئیں بینگ بینگ کو بینگ کریں-حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کو فیسٹیولز کے موقع پر غیر ملکی فلموں پر پابندی عائد کرنی چاہیے تاکہ مقامی فلموں کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔ دنیا بھر میں ایسا ہی کیا جاتا ہے۔بعدازاں نامور ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ کا طالب علموں نے پرجوش استقبال کیا۔بالی وڈ میں کام کرنے کے حوالے سے سوال پر فہد کا کہنا تھا کہ ہر کوئی مچھ سے آج کل یہی سوال کرتا ہے کہ میں ہندوستان کب جارہا ہوں، لوگ ہمیں بالی وڈ جانے پر مجبور کردیتے ہیں کیوں کہ اسے بینچ مارک بنادیا گیا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا پانچواں ملزم گرفتار
-
سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنا پرخارج کردی
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا یوم پیدائش 11 مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ریکھا نے منیشا کوئرالہ کی اداکاری کی مہارت کو سراہا
-
بھارتی اداکار راکیش بیدی کی اہلیہ کے ساتھ آن لائن فراڈ
-
ابھیشیک ہاؤس فل فرنچائز میں واپسی پر خوشی سے نہال
-
میڈونا نے برازیل میں ’مفت کنسرٹ‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
-
اجے دیوگن کی ہم عمر اداکارہ انکی والدہ کا کردار ادا کرنے کو تیار
-
عشق مرشد کی’’شبرا‘‘ کے سفید پشواس میں حسن کے جلوے
-
اداکارہ زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز افشا کر دیا
-
سوچا تھا شاہ رخ خان میرا انتظار کریں گے، اداکارہ امر خان
-
2001 کی فلم ’’چوری چوری چپکے چپکے ‘‘میری پسندیدہ فلم ہے،پریتی زنٹا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.