ملکی معیشت کی بہتری،پائیداری اور اسے مزید مستحکم بنانے کیلئے مزدور طبقہ کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے‘ملک خادم حسین
بدھ 1 اکتوبر 2014 14:12
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء)قائمقام ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ملک خادم حسین جیلانی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری،پائیداری اور اسے مزید مستحکم بنانے کیلئے مزدور طبقہ کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے ۔گورنمنٹ کی واضح ہدایات کی روشنی میں نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر کے بھٹہ جات پہ کام کرنیوالے مزدوروں کی متعین کردہ اجرت کی فراہمی کو ممکن بناتے ہوئے قانون کی عملداری کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
بھٹہ مالکان و مزدوروں کے مابین اعتماد کی فضاء قائم رکھنے اور خوشگوار،مضبوط و مثالی تعلقات کے فروغ کیلئے آپس کے کاروباری اختلافات کو باہمی رضامندی و گفت و شنید کے ذریعہ حل کرکے امن و امان کی قابل رشک صو رتحال برقرار رکھی جائے گی۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار قائمقام ڈی سی او ملک خادم حسین جیلانی نے کمیٹی روم میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پرڈی او لیبر سعید احمد ڈھلوں ،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب میاں منظور احمد ناز سمیت مزدور یونین و مالکان بھٹہ جات کے نمائندوں،سول سوسائٹی کے اراکین و متعلقہ افسران موجود تھے۔ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر سعید احمد ڈھلوں نے اجلاس کو بھٹہ مزدوروں کی فلاح و بہبود سے متعلق بنائے جانیوالے قوانین،کم سے کم تنخواہ کا تعین اور سوشل سیکیورٹی کارڈز کے اجراء بارے کیئے جانیوالے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ قائمقام ڈی سی او ملک خادم حسین جیلانی نے بھٹہ مالکان اور مزدور نمائندوں سے ان کے درپیش مسائل و شکایات کو سنا اور ان کے بہتر حل کیلئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہدایات جاری کیں۔ قائمقام ڈی سی او ملک خادم حسین جیلانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھٹہ مزدوروں کے کوائف اور معاوضہ کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ مرتب کرنے اورانھیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان کی خدمات و محنت کو دائرہ کار میں لایا جاسکے۔انھوں نے بھٹہ مالکان اور مزدوروں کے مابین معمولی نوعیت کے دیگر مسائل کے احسن و بہتر حل کیلئے ڈی او لیبر اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرے آفس کے دروازے ہمیشہ عوام کیلئے کھلے ہیں کیونکہ عوام کی خدمت اور قانون کی پاسداری ہم سب کا فرض ہے۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.