سندھ ہائی کورٹ نے صوبہ سندھ میں تعینات 81پولیس افسران کی وفاق کے تحت سنیارٹی نہ دینے کے خلاف درخواست مستر کردی

جمعہ 3 اکتوبر 2014 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 اکتوبر۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے صوبہ سندھ میں تعینات 81پولیس افسران کی وفاق کے تحت سنیارٹی نہ دینے کے خلاف درخواست مستر کردی ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے جمعہ کو مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ڈی ایس پی عاشق علی بوزدار ،ڈی ایس پی امداد علی شاہ ،ڈی ایس پی خالد جسکانی سمیت 81پولیس افسران کی صوبے سے پولیس سروس آف پاکستان میں سنیارٹی منتقل کرنے کے خلاف درخواست مسترد کردی ہے ۔

صوبہ سندھ میں تعینات 81پولیس افسران نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ صوبوں میں وفاق کے تحت افسران کی تعداد 60فیصد ہوتی ہے ۔سندھ میں دوسرے صوبوں سے لاکر پولیس افسران کو ترقیاں دی جاتی ہیں ۔1999سے 81پولیس افسران وفاق کے تحت دی جانے والی ترقیوں کے منتظر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :