تحریک انصاف کی مخالف سیاستدانوں کے بارے میں گھیراوٴکرنے کی پالیسی آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے ،خواجہ سعدرفیق
جمعہ 3 اکتوبر 2014 23:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر۔2014ء) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مخالف سیاستدانوں کے بارے میں گھیراوٴکرنے کی پالیسی آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے ،عمران خان ابھی تک سیاسی طورپربالغ نہیں ہوئے ،انہیں کسی سیاسی انسٹیٹیوشن میں تربیت لینے کی ضرورت ہے ۔جمعہ کے روزجاری ایک بیان میں وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ عمران خان مخالف سیاستدانوں کی تضحیک اورگھیراوٴکی سازش بندکریں اوران سے ایسی چیزیں کہنے کی توقع نہیں تھی ۔
انہوں نے کہاکہ بظاہروہ کہتے ہیں کہ وہ آکسفورڈکے پڑھے ہیں لیکن لگتاہے کہ وہاں تعلیم کے بجائے کسی اورمقصدکیلئے گئے تھے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کواقتدارکی بھوک شدت سے محسوس ہورہی ہے ،جس کی وجہ سے عمران خان تمام اخلاقی حدودپھلانگ چکے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ اپنے مخالف پرحملے لیڈرنہیں گینگسٹرکرواتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنی ناکامی کاانتقام جمہوریت سے نہ لیں اورعوام کی خدمت کریں اورآئندہ چارسال حکومت کی مدت پوری ہونے کاانتظارکریں اگرآئندہ انتخابات میں قوم نے انہیں موقع فراہم کیاتوپھراپنی قسمت آزمائی کریں ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے متوالے صبرکادامن نہ چھوڑیں کیونکہ ان کامقابلہ غیرسیاسی ذہن رکھنے والوں اورکنسلڈمیں ناچنے والوں سے ہے.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.