کوئٹہ ،دھماکے میں ایک رکشہ اور ٹریکٹر کو بھی جزوی نقصان پہنچا

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 17:42

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 اکتوبر۔2014ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے اسپنی روڈ پر جہاں پر عارضی بکرا منڈی لگائی گئی تھی جہاں پر ہفتے کو بم دھماکہ ہوا پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے گاڑی کے اندر ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا ہوا تھا ج س کے پھٹنے سے گاڑی کے ٹکڑے ہوگئے ایک رکشے کو نقصان پہنچا جہاں پر کھڑا ایک ٹریکٹر کو بھی جزوی نقصان پہنچا پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ علاقہ کچھی آبادی پر مشتمل ہے تاہم بعض گھر پکے بنے ہوئے ہیں دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ گھروں کے شیشے اور دروازوں کو بھی نقصان پہنچا ہے مزید تحقیقات جاری ہے ۔