یونیورسٹی آف سرگودھا سمیت تمام سرکاری یونیورسٹیز میں سیرت النبی کے مستقل سنٹروں کو بنانے کا فیصلہ ،

حکومت نے 19 کروڑکے قریب رقم مختص کردی

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 23:27

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) یونیورسٹی آف سرگودھا سمیت تمام سرکاری یونیورسٹیز میں سیرت النبی کے مستقل سنٹروں کو بنانے کا فیصلہ ‘ اس ضمن میں حکومت نے 19 کروڑکے قریب مختص کردی ہے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر کی تمام یونیورسٹیز میں سیرت النبی کے سنٹرز قائم کرنے کیلئے 18 کروڑ 99 لاکھ روپے کی منظوری دیدی ہے جس سے یونیورسٹیز میں سیرت النبی سنٹر بنائے جائینگے جہاں پر آپ حضرت محمد سمیت دیگر اہم کتب بھی رکھی جائینگی تاکہ یونیورسٹیز میں زیر تعلیم طلباء و طالبات ان سے استفادہ حاصل کرسکیں۔