آن لائن انٹرنیشنل نیوز نیٹ ورک کے ایڈیٹر ذکریا چوہدری کے عزیز محمد سلیمان بھی ملتان جلسہ عام کے بعد مچنے والی بھگدڑ میں جاں بحق ہوگیا ،سلیمان کا بھائی بھی زخمی ہوا

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 14:29

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔1 1اکتوبر 2014ء) آن لائن انٹرنیشنل نیوز نیٹ ورک کے ایڈیٹر ذکریا چوہدری کے بھائی مظفر محمود کا برادر نسبتی محمد سلیمان تحریک انصاف کے ملتان میں جلسہ عام کے بعد مچنے والی بھگدڑ میں جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

اٹھارہ سالہ محمدسلیمان بھی تحریک انصاف کے جلسے میں شامل تھا اور اس وقت دیگر سات افراد کے ساتھ جاں بحق ہوا جب جلسہ ختم ہونے بعد وہاں بھگدڑ مچ گئی ۔ محمدسلیمان ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا اور اپنے دیگر بھائیوں کیساتھ مل کر جلسے میں گیا جہاں بھگدڑ مچنے کے بعد وہ جاں بحق اور اس کا ایک بھائی شدید زخمی ہوگیا۔ہفتہ کو سلیمان کی جنازہ کے موقع پر رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے۔اور انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :