سانحہ ملتان کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے ‘ خورشید شاہ کاحکومت سے مطالبہ
منگل 14 اکتوبر 2014 16:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے حکومت سے سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ ملتان کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ ملتان میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے کے ذمہ داروں کا تعین کا جانا چاہیے اور یہ بھی واضح ہونا چاہیے کہ آیا جلسے کی انتظامیہ اس واقعہ کی ذمہ دار ہے یا پھر ضلعی انتظامیہ ذمہ دار ہے ۔
قائدِ حزب اختلاف نے کہا کہ خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف دوہرے معیار کی حامل ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے دوسری طرف خرگوش کے نشان کو بلے میں تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔(جاری ہے)
بھارت کیساتھ کنٹرول لائن اور ورکنگ باوٴنڈری پر پیش آنے والے واقعات پر انہوں نے کہاکہ کنٹرول لائن کی صورتحال کے جائزے کے لیے بین الاقوامی مبصرین آنے چاہئیں۔
ایک سوا ل کے جواب میں سید خورشید شاہ نے کہاکہ دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں اور بھارت وزیراعظم کو موقع ملا ہے کہ پاکستان سے تعلقات بہتر بنائے۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے طریقہ کار کا جائزہ لے رہی ہے اور ہم یہ چاہتے ہیں نیا چیف الیکشن کمشنر انتخابی اصلاحات کے بعد آئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.