18اکتوبر کو ہونیوالے جلسہ سے بلاول بھٹو زرداری کا خطاب تاریخی ہو گا ‘ عابد حسین صدیقی

منگل 14 اکتوبر 2014 17:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا18اکتوبرہونے والا جلسہ سیاسی مخالفین کی نیندیں اُڑا دے گا، مذکورہ جلسہ سے بلاول بھٹو زرداری کا خطاب تاریخی ہوگا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کی لاہور میں موجودگی سے (ن)لیگ کے ہوش اڑ گئے ہیں۔

آصف علی زرداری ملک کے سب سے بڑے سیاستدان ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس کے پاس سب سے زیادہ سٹریٹ پاور ہے ،یہ جب چاہے عوامی تحریک شروع کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی اپنی پالیسوں کی وجہ سے ملک میں مڈٹرم انتخابات کا ماحول بن رہا ہے اور عوام کی طرف سے مڈٹرم انتخاب کا مطالبہ بھی شرو ع ہوگیا ہے اور اگر مڈٹرم انتخابا ت ہوئے تو مسلم لیگ (ن) کا صفایا ہوجائے گا ،مسلم لیگ (ن)کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے،مسلم لیگ ن کے قائدین آمرانہ رویہ ترک کریں۔

متعلقہ عنوان :