پمفلٹ گرانا انتخابی مہم نہیں ، ذاتی دوست نے یہ خرچ کیا : جاوید ہاشمی
بدھ 15 اکتوبر 2014 17:01
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ جہاز سے پمفلٹ پھینکناانتخابی مہم نہیں بلکہ یہ اشتہار ہے،اگرکسی کو قانون سمجھ نہیں آتا ہے تو کنٹینروالوں سے پوچھ لیں۔
(جاری ہے)
اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ان کے ذاتی دوست ڈاکٹراظہربلوچ نے ہیلی کاپٹربک کرایا تھا اور اس پر 40ہزار روپے خرچہ آیا تھا ، لوگوں کی مہربانی ہے کہ انھوں نے خودمیری انتخابی مہم چلائی،پمفلٹ گرانے کے اخراجات اتنے تھوڑے ہوتے ہیں کوئی بھی گراسکتا ہے، تشہیری مہم کے اخراجات بھی کم ہوتے ہیں۔
انہوں نے شاہ محمود قریشی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مخدوم صاحب قانون نہیں پڑھتے ہیں ۔ انہیں یاد دلانا چاہتا ہوں کہ 2002 ءمیں علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو الیکشن کمیشن نے تشہیری مہم کی اجازت دی تھی۔ یاد رہے کہ ملتان فلائنگ کلب نے موقف اختیار کیا تھا کہ ایک ڈرائیور نے تیس ہزار روپے کے عوض ہیلی کاپٹر بک کروایا تھا ، اس ڈرائیور کی شناخت کی جارہی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.