صوبہ پنجاب میں ڈینگی وائرس شدت اختیار کرنے لگا

بدھ 15 اکتوبر 2014 17:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر۔2014ء) پنجاب میں ڈینگی وائرس شدت اختیار کرنے لگا ،صوبے میں مزید 31افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 241تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کے رہائشی 29افراد ہولی فیملی ہسپتال اور بے نظیر بھٹو ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ شیخوپورہ کے رہائشی 2افراد کو جنرل ہسپتال لاہور میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروے کار لائے جارہے ہیں،موسم میں تبدیلی وائرس کے خاتمے کا باعث بنے گی ۔ رواں برس صوبے میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 341تک پہنچ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :