سمندر پار پاکستانیوں نے پہلے تین ماہ میں 4.69 ارب ڈالر بھجوائے
بدھ 15 اکتوبر 2014 19:28
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال (م س 15ء) کے پہلے تین ماہ کے دوران 4694.69 ملین ڈالر کی رقم وطن بھجوائی جس سے گذشتہ مالی سال (م س 14ء)کے اسی عرصے بھجوائی گئی رقم 3927.94 ملین ڈالر کے مقابلے میں 19.52 فیصد کی متاثر کن نمو ظاہر ہوتی ہے۔
(جاری ہے)
ستمبر 2014ء کے دوران سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 495.63 ملین ڈالر، 394.10 ملین ڈالر، 235.99 ملین ڈالر، 218.38 ملین ڈالر، 213.11 ملین ڈالر، اور 34.05 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ ستمبر 2013ء میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 373.58 ملین ڈالر، 276.03 ملین ڈالر، 173.87 ملین ڈالر، 190.09 ملین ڈالر، 151.24 ملین ڈالر، 33.85 ملین ڈالر تھیں۔
ستمبر 2014ء کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 125.33 ملین ڈالر رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال (م س 14ء) کے ماہ ستمبر میں ان ملکوں سے موصولہ رقم 84.75 ملین ڈالر تھیمتعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.