ویسٹ انڈیز کا آف سپنر ثقلین مشتاق سے رابطہ ، دوبارہ خدمات حاصل کرنے کی درخواست کردی
بدھ 15 اکتوبر 2014 20:31
بارباڈوس، لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا ایک مرتبہ پھر سابق پاکستانی آف سپنر ثقلین مشتاق سے رابطہ ، دوبارہ خدمات حاصل کرنے کی درخواست کردی ، ثقلین مشتاق ان دنوں پی سی بی کے مطالبے پر سعید اجمل کا باؤلنگ ایکشن درست کرنے کیلئے کام کررہے ہیں ، پی سی بی کے ساتھ ان کا معاہدہ 25اکتوبر تک ہے ۔
(جاری ہے)
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی درخواست کے حوالے سے ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ اس وقت پی سی بی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت سعید اجمل کا باؤلنگ ایکشن درست کروانے پر کام کررہا ہوں کوشش ہے جلد سے جلد اجمل کا باؤلنگ ایکشن درست کروا کر ان کا دوبارہ ٹیسٹ کروا کر آئی سی سی کلیئر کرایا جائے میرا پی سی بی کے ساتھ پچیس اکتوبر تک معاہدہ ہے اس میں مزید توسیع کرنے یا نہ کرنے کا اختیار پی سی بی کے ساتھ ہے ۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی پیشکش پر بات پچیس اکتوبر کو معاہدے کے اختتام کے بعد کرونگا ۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2015ء سے قبل آف اسپنر سنیل نارائن اور دیگر سپنرز کی تربیت کیلئے ثقلین مشتاق کی دوبارہ خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ ورلڈ کپ سے قبل باؤلنگ کے شعبے کو مضبوط کیا جاسکے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.