ملک بھر میں(کل)’ ووٹر ڈے“ منایا جائے گا

جمعرات 16 اکتوبر 2014 19:11

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء) ملک بھر میںآ ج-17 اکتوبربروز جمعةالمبارک کو” ووٹر ڈے“ منایا جائے گا الیکشن کمیشن آف پاکستان ہر سال ملک بھر میں-17 اکتوبر کو ووٹوں کی تصدیق کا عمل شروع کرتاہے اوریہ ضلعی سطح پرالیکشن کمیشن کو خصوصی ہدایت کی جاتی ہے وہ نئے ووٹر ز کااندراج کے لئے فارم ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں اور وہ فارم ڈاؤن لوڈ کرکے تصدیق کرانے کے بعد وہ فارم ضلعی الیکشن کمیشن نے ضلعی دفاتر کے حکام کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ وہ تمام ووٹرز کے ساتھ شفقت سے پیش آئیں اور ووٹروں کو اندراج کے معاملے پر یا تصدیق کے حوالے سے کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔