سرگودھا میں وومن یونیورسٹی کے قیام کیلئے ابتدائی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت جاری

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 14:34

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء) سرگودھا میں وومن یونیورسٹی کے قیام کیلئے ہائیر ایجوکیشن پاکستان نے ابتدائی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی ہدایت پر سرگودھا میں بچیوں کیلئے الگ یونیورسٹی قائم کرنے کے اعلان کے بعد حکومت پنجاب نے سرگودھا میں یونیورسٹی کے قیام کیلئے وفاقی حکومت کو تمام تفصیلات سے آگاہ کیا ہے جس پر حکومت نے ہائیر ایجوکیشن کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ سرگودھا میں خواتین کی یونیورسٹی کے قیام کیلئے اقدامات کریں وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملالہ یوسفزئی کے نام سے یونیورسٹی قائم کرنے کا عندیہ دیا تھا اور سرگودھا میں قائم ہونیوالی وومن یونیورسٹی کو ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب کیا جائیگا۔