ایل ایچ ڈبلیوز کی مستقلی کے آرڈرز روکنا ذیادتی ہے، مستقل نہیں کیاگیا توپولیومہم کا بائیکاٹ کریں گے/ہیلتھ ورکرز
ہفتہ 18 اکتوبر 2014 17:40
ژوب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء)نیشنل پروگرام کے تحت بھرتی ہونے والی لیڈی ہیلتھ ورکرزنے وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزیرصحت اوردیگرحکام کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہاہے۔کہ سال 2002ء میں نیشنل پروگرام کے تحت بھرتی ہونے والی 95لیڈی ہیلتھ ورکروں کی مستقلی کے آرڈرزروکناسراسرناانصافی اورظلم ہے۔جنہوں نے گزشتہ تیرہ سالوں کے دوران پولیوجیسی خطرناک اورمشکل ٹاسک کے علاوہ ہرمشکل گھڑی میں عوام کی خدمت کی ہے۔
لیکن باقاعدہ ٹیسٹ انٹرویوکے زریعے بھرتی ہونے والی ضلع ژوب کی 95لیڈی ہیلتھ ورکرزکی مستقلی کے آرڈرزروک دیے گئے ہیں۔اورمحض عمرکی حدکوجوازبناکران کے ساتھ سراسرذیادتی اورناانصافی کی گئی ہے۔جس سے سوکے قریب خاندانوں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے اوریہ ان کی معاشی قتل کے مترادف ہے۔(جاری ہے)
لیڈی ہیلتھ ورکرزنے وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ،صوبائی وزیرصحت میررحمت صالح بلوچ اوردوسرے متعلقہ حکام سے پرزورمطالبہ کیاہے۔
کہ خواتین ہیلتھ ورکروں کے معاشی مسائل اوران گنت مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے ان کی مستقلی کے آرڈرزفوری طورجاری کیے جائیں۔تاکہ وہ احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے سکیں۔بصورت دیگر انسدادپولیومہم کا مکمل بائیکاٹ کیاجائے گا۔جس کی تمام ترذمہ داری صوبائی وزارت صحت پر عائد ہوگی۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.