اسلام کے نظام کے نفاذ اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے نوجوان نسل کو قربانی کیلئے تیار ہونا چاہیے،مولانا محمودد الحسن قاسمی

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 17:40

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء)جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی کنوئنر مولانا محمود الحسن قاسمی ضلعی پریس سیکرٹری مولانا رحمت اللہ مولانا نصیر احمد محمد قاسم عطاء اللہ خروٹی مولوی حبیب الرحمن سید منور آگا سینار مسجد کاکڑ کالونی اور فضل آباد میں ایک فدائی اور ایک شہید کے پروگرامات سے مولانا قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام کے نظام کے نفاذ اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے نوجوان نسل کو قربانی کیلئے تیار ہونا چاہیے انہوں نے کہاکہ عالم کفر کا علاج جہاد ہی ہے انہوں نے کہاکہ آج مسلمانوں کو تعلیم کے نام رپ اور امن کے نام پر فحاشی عریانی کے طرف مائل کیا جارہا ہے ملالہ کو نوبل ایوارڈ دینا ایک طرف اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 85سال قید ی بنانا دوسری طرف یہ ان کی پالیسی ہے انہوں نے کہاکہ ملالہ نے اس وقت صرف اور صرف فحاشی عریانی کو فروغ دیا ہے اور نئے نسل اسکی تقلید کروانے کی خاطر عالم کفر استعمال کررہا ہے انہوں نے کہاکہ انعام کے لائق وہ نوجوان ہے جو آج اپنے جسموں کو قربان کرکے دین اسلام کی حفاظت کررہے ہیں یا ناموس رسالت اور ناموس قرآن وصحابہ کی حفاظت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ مجاہدین اسلام ان نوبل انعام کو مسترد کرتے ہیں انہوں نے آج اسلامی تہذیب کو خطرہ اپنے ہی حکمرانوں اور جمہوریت کے ن ام لینے والے جماعتوں سے آج جمہوریت اور انسانی اور نسوانی آزادی کے نام پر پاکستان اس وقت ایک سینما کا منظر پیش کررہا ہے پاکستان میں یورپ کے طرز کا معاشرہ کی تشکیل میں ہر جماعت دوسرے سے سبقت حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔