حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اقدامات کررہی ہے،کشور احمد جتک

اتوار 19 اکتوبر 2014 17:26

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔9 1اکتوبر 2014ء)مسلم لیگ ن کی خاتون رکن بلوچستان اسمبلی محترمہ کشور احمد جتک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے بھر پور اور ٹھوس اقدامات کررہی ہے وفاقی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں روپے کی قدر مستحکم ہوئی جمہوریت اور اکنامکس کو ڈی ریل کرنے والے ملک اور قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے خواتین ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کشور احمد جتک نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کی جمہوریت کیلئے طویل ترین جلا وطنی کاٹی مگر آمریت سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا کیونکہ مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے عوام کے حقوق کسی کو غصب کرنے نہیں دینگے عوام نے حکومت کو پانچ سال کا حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے حکومت اپنی آئینی مدت کو پورا کرتے ہوئے 2018کے عام انتخابات میں بھی دوبارہ بھاری اکثریت کیساتھ کامیابی ھاصل کرکے عوام کی خدمت کا عمل جاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو ہرھال میں پورا کریں گے عوام کی بلا امتیاز خدمت ہمارا نصب العین ہے مسلم لیگ ن بلوچستان میں پارٹی کے صوبائی قائد چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں فعال اور مضبوط ہے ۔