پاک روس مشترکہ بحری مشق ۔ شمال مشرقی ایشیاء میں اُبھرتا ہوا بحری تعاون
پیر 20 اکتوبر 2014 19:46
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) بحری افواج ساری دنیا میں دوستانہ تعلقات استوار کرنے کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔ پاکستان اور روس کی بحری افواج دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ روابط کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ پاکستان نیوی شپ اصلت نے اکتوبر 2013ء میں روسی بندرگاہ نوووروسسک کا دورہ کیا جس کے جواب میں دو روسی بحری جہاز روا ں سال اپریل میں کراچی کے دورے پر آئے۔
مئی 2014ء میں پاکستان نیوی شپ راہ نورد نے بھی روسی بندرگاہ نوووروسسک کا دورہ کیا۔ رشین فیڈریشن نیول فورسز کے کمانڈر انچیف کی اگست 2014ء میں یہاں تشریف آوری کے دوران بھی خطے کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہء خیال اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کے شاندار مواقع میسر آئے۔ روسی بحری جہازوں کی صرف چھ ماہ بعد ہی دوسری مرتبہ آمد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور انہیں مزید فروغ دینے کے دو طرفہ عزم کا واضح ثبوت ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حنیف عباسی سے کوئی شکوہ نہیں،سیاست میں نوک جھونک ہوتی رہتی ہے، انوارالحق کاکڑ
-
چیئرمین پی اے سی کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماﺅں نے شیر افضل مروت کی مخالفت کر دی
-
وزیر خارجہ سے نائجیرین ہم منصب کی ملاقات ،اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
فوجی عدالتوں کے 20 مقدمات کے فیصلے سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کی سمز بلاک کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی
-
چین کا چانگ ای 6 مشن بین الاقوامی تعاون کا عملی مظاہرہ ہے، سفیر خلیل ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو
-
پاکستان میں 22 ملین لڑکے اورلڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہیں، اقوام متحدہ
-
ماہواری سے میناپوز تک: خواتین کو ذہنی اور جسمانی مسائل سے کیسے نمٹنا چاہیے؟
-
خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف بیان بازی پر فیصل کریم کنڈی کو گورنر کے عہدے سے نوازا گیا،بیر سٹر سیف
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع
-
اسحاق ڈار کی نائیجیرین ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
-
4 سال پہلے تک خواتین فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں، مولانا طارق جمیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.