حکومت گیس فراہمی کے عمل میں موسم سرما کے دوران گھریلو صارفین کو سہولت دے گی، اسحاق ڈار
منگل 21 اکتوبر 2014 17:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت گیس فراہمی کے عمل میں موسم سرما کے دوران گھریلو صارفین کو سہولت دیگی جبکہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت سے رکھنے والے صنعتی شعبے پر بھی خصوصی توجہ دی جائیگی۔ منگل کو وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقدہ خصوصی اجلاس میں ملک میں گیس کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں آئی ایم ایف کے آئندہ جائزے سے قبل مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اجلاس میں گھریلو ، تجارتی اور صنعتی صارفین کو گیس فراہمی سے متعلق تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور زور دیا گیا کہ موسم سرما میں ضروریات میں واضح اضافے کے پیش نظر گیس سپلائی اور ذخائر سے متعلق امور کو محتاط انداز میں منظم کیا جائے ۔(جاری ہے)
اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت گھریلو صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے خواہاں ہے جبکہ صنعتی شعبیپر بھی گیس فراہمی کے حوالے سے خصوصی توجہ دی جائیگی جو کہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ۔
اجلاس کو وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کی طرف سے آگاہ کیا کہ ایل این جی کی فراہمی آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی سے شروع ہو جائیگی جو گیس پر چلنے والے بجلی گھروں کیلئے استعمال کی جائیگی۔اجلاس میں وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی، سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود ، سیکرٹری پیٹرولیم و قدرتی وسائل عابد سعید ، وزارت خزانہ کے مشیر رانا اسد امین اور دیگر سینئر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.