اے این پی کے ورکروں کو پارٹی پرچم لہرانے پر موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا،شاہی سید
منگل 21 اکتوبر 2014 17:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر شاہی سید نے کراچی میں سیاسی جماعتیں بڑے بڑے جلسے کررہی ہیں تاہم اے این پی کے ورکروں کو اپنے گھروں پر پارٹی پرچم لہرانے پر موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے جو قوتیں بھی اس قتل عام میں ملوث ہیں وہ پشتونوں اور ملک کیساتھ دشمنی کررہی ہیں منگل کے روز سینٹ کے اجلاس کے دوران نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی پر کب تک پابندی رہے گی۔
گذستہ روز کراچی میں چند نوجوانوں کو اپنے گھروں پر پارٹی پرچم لہرانے پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ ایک نوجوان کی موت ہوگئی اور باقی زخمی ہوگئے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کراچی بلاشبہ اردو بولنے والوں کا شہر ہے تاہم چالیس پچاس ہزار پشتون بھی اس شہر میں آباد ہیں۔(جاری ہے)
کیوں پختونوں کو بھی بلوچوں کی طرح دیوار سے لگایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں سیاسی جماعتیں بڑے بڑے جلسے کررہی ہیں تاہم اے این پی کے ورکروں کو اپنے گھروں پر پارٹی پرچم لہرانے پر موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے اور ہر مرتبہ ناملوم افراد نامعلوم ہی رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں پشتونوں کو قتل کیا جارہا ہے۔ جو قوتیں بھی اس قتل عام میں ملوث ہیں وہ پشتونوں اور ملک کیساتھ دشمنی کررہی ہیں۔ شاہی سید نے کراچی میں قتل و غارت گری اور عوامی نیشنل پارٹی کے نوجوانوں پر فائرنگ کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ اس موقع پر ایوان میں موجود حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں نے بھی ان کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے ایوان سے مشترکہ واک آؤٹ کیا جس پر چیئرمین سینٹ نے ایوان بالا کا اجلاس ملتوی کردیا اب سینٹ کا اجلاس کل بدھ کو صبح دس بجے دوبارہ شروع ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.