وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمن کو فوری خیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی سے روک دیا،
تحریک انصاف نے مزید مجبور کیا تو اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے تحریک عدم اعتماد پر غور کیا جائیگا،مولانا کو یقین دہانی
منگل 21 اکتوبر 2014 18:57
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو فوری طور پر خیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی سے روک دیا ہے تاہم یقین دلایا ہے کہ اگر تحریک انصاف نے مزید مجبور کیا تو پھر اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے خیبر پختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد پر غور کیا جائیگا۔
منگل کے روز وزیر اعظم نواز شریف سے جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی اور ملاقات میں گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب ،اکرم درانی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی ۔ملاقات میں خیبر پختونخواہ کے حوالے سے امور پر بحث لائے گئے اور مولانا فضل الرحمن کی جانب سے نواز شریف کو تجویز پیش کی گئی کہ اگر وزیر اعظم اجازت دیں تو وزیراعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع ہے اسے کامیاب کرایا جائے اور اس معاملے پر تحریک انصاف ارکان صوبائی اسمبلی سمیت اندرونی لوگوں کی بھی حمایت حاصل ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.