وزیراعلیٰ شہباز شریف نے صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کیلئے” اپنا روزگار سکیم“ کی منظوری دے دی
منگل 21 اکتوبر 2014 19:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے یہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کیلئے” اپنا روزگار سکیم“ کی منظوری دے دی۔ ”اپنا روزگار سکیم“ کے تحت بے روزگار نوجوانوں کو آسان شرائط پر گاڑیاں دی جائیں گی۔
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کی طرح اس مرتبہ بھی ”اپنا روزگار سکیم “میں جنوبی پنجاب کا کوٹہ 10 فیصد زائد رکھا گیا ہے۔
”اپنا روزگار سکیم“ سے بے روزگار نوجوانوں کو باعزت روزگار میسر آئے گا۔ سکیم میں میرٹ اور شفافیت کو حسب روایت ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ اپنا روزگار سکیم کا آغاز رواں ماہ کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، انہیں باعزت روزگار فراہم کرکے بااختیار بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے بیروزگار نوجوانوں کو آسان شرائط پر دی جانے والی گاڑیوں کا معائنہ بھی کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.