کراچی، ناجائز منا فع خوری اورملا وٹ کے خلاف شہر بھر میں آپریشن جا ری
بدھ 22 اکتوبر 2014 12:56
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ کراچی ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جا نب سے ناجائز منا فع خوری اورملا وٹ کے خلاف شہر بھر میں آپریشن جا ری ہے جس کے تحت دوودھ ،آٹا ،سبزی ،دالیں ،گوشت ، پھلوں ، مرغی اور دیگر اشیاء خوردنوش سرکا ری نر خنامہ سے زائد پر فروخت کرنے پر79دکا نداروں کا چالان ایک لا کھ9ہزار8سو روپے جرمانہ عائدکیا گیا،کمشنر کراچی نے کہا کہ جن علاقوں میں گرانفروشوں کے خلاف اقدامات کیے گئے ان میں صدر ۔
سول لائن ۔گارڈن ۔سائیٹ ۔بلدیہ ۔فیروز آبا د ۔جمشید کوآٹرز۔گلشن اقبال۔گلزار ہجری ۔لیا قت آبا د۔نا ظم آبا د۔نا رتھ نا ظم آباد۔اورنگی ۔بلدیہ ۔بن قاسم ۔ ابراہیم حیدری ۔نیو کراچی ۔لا نڈھی ۔کو رنگی اور ما ڈل کالو نی کے علاقے شامل ہیں ۔(جاری ہے)
شعیب احمد صدیقی نے مزید بتایا کہ شہر بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے گرانفروشوں کے خلاف جا ری کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ۔
28دودھ فروش ۔20اشیاء خوردونوش ۔08سبزی فروشوں ۔06پھل فروش ۔ 16مرغی فروشوں۔01آٹافروش کے خلاف چالان کیے گئے۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ نا جائز منافع خوروں کو عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی ۔گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں اورملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کا کریک ڈاؤن اس وقت تک جا ری رہیگا ،جب تک کہ یہ ضمیر فروش اپنی روش ترک نہ کردیں اور عوام کو سرکا ری ریٹ کے مطابق اشیا ء کی فروخت کو یقینی نہیں بنالیتے۔کمشنر کراچی نے کہا کہ سبزیوں کی مصنوعی قلت اور گرانفروشی کو روکنے کے سلسلے میں سبزی منڈی اور پھل منڈی میں رات نیلامی کے اوقات میں انتظامی افسران کی مستقل ڈیوٹی لگادی گئی ہے جسکے نتیجے میں سبزیوں کی قیمتیں بتد ریج نیچے آتی جا رہی ہیں اور یہ عمل مسلسل جا ری رہیگاتا کہ حکومت کی ہدایت پر عوام کو زیا دہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ
-
ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین
-
شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا
-
بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.