سانحہ ماڈل ٹاؤن کاذمہ داربراہ راست قادری اوران کے حواری ہیں ،مفتی محمد نعیم
بدھ 22 اکتوبر 2014 17:07
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ روزاول سے کہہ رہاتھاکہ طاہرالقادری بہروپیہ ہے جسے ملک وقوم سے کوئی ہمدردی نہیں بلکہ انقلاب کی آڑمیں حکمرانوں کوبلیک میل کرکے ذاتی مفادات اورغیرملکی ایجنڈے کے تحت پاکستان نازل ہوااوراب حکومت سے مالی ویگررعایت لیکر کینیڈاواپسی کی رہ لیگا، نام ”نہادشیخ الاسلام “کاماضی دھوکہ اورفریب سے داغدار ہے ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کاذمہ داربراہ راست قادری اورکے حواری ہیں ،مذہبی طبقہ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ انقلابی دھرنے کے نام پردوماہ قوم کودھوکہ اورمریدوں کوبیوقوف بنانے والے کاوالے احتساب اوردرج مقدمات کے تحت کارروائی سے پسپانہ ہواوراگرقادری ملک سے بھاگ گیاتو حکومت کوہی سانحہ ماڈل ٹاؤن کاذمہ دارسمجھاجائیگا۔
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہاکہ قوم مذہبی طبقے پرہنس رہے ہوگی کہ یہ کیساشیخ الاسلام اورپیرہے جو تبدیلی کا نعرہ لگاکربے حیائی اورمغربی تہذیب کو وطن عزیز پر مسلط کرنے کی کوشش کی ہے اور جلسوں میں لوگوں کی معاشرتی اصلاح پر توجہ دینے کے بجائے انہیں ناچ گانوں اور رقص کی طرف متوجہ کیا جارہاہے ۔یادرہے تبدیلی اورنقلاب ناچ گانوں کی محفلیں سجانے سے نہیں بلکہ اخلاق وکرداربنانے اورقربانی سے آتی ہے ۔
مفتی محمدنعیم نے کہاکہ قادری کاساتھ دینے والے سیاسی رہنماؤوں کے کردار پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ چوہدری برادران کواپنے سابقہ عہدوں اورسیاسی قدکاٹ کالحاظ کرناچاہئے لیکن وہ ایک ایسے شخص کاساتھ دے رہے رہیں جس کے قول وفعل میں ہمیشہ تضاد رہا ہے ،نام نہادشیخ الاسلام نے پہلے مذہب کواپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیااوراب عوام کے جذبات اورجانوں سے کھیل کرسیاسی مفادات حاصل کرناچاہتاہے، مختلف مکاتب فکر کے ممتازعلماکرام اورشاہ احمدنورانی مرحوم نے طاہرالقادری کوگمراہ انسان قراردیاتھااور اب طاہر قادری بہروپیہ بن کر غیرملکی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پاکستان پہنچاہے۔انہوں نے کہاکہ اصل کہانی شہداماڈل ٹاؤن کے خون کاسوداکرنے پرروکاہواتھااوربالآخرحکومت اپنے مقصدمیں کامیاب ہوگئی جس کے بعد قادری اوراس کی فیملی کینیڈابھاگنے کی تیاری کررہے ہیں لیکن قوم قادری کوکسی صورت معاف نہیں کریگی اورحکمران بھی یادرکھیں اگرقادری ملک سے بھاگ گیاتو حکومت کوہی سانحہ ماڈل ٹاؤن کاذمہ دارسمجھاجائیگااس لئے مذہبی طبقہ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ انقلابی دھرنے کے نام پردوماہ پوری قوم اور مریدوں کو بیوقوف بنانے والے کاوالے احتساب اوردرج مقدمات کے تحت فی الفورکارروائی کرے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.