دہشت گردی کے الزام میں چار سعودی خواتین کو سزائے قید
جمعرات 23 اکتوبر 2014 12:49
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء)سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے دہشت گردی اور تکفیری نظریات کی ترویج کے الزام میں چار خواتین کو چھ سے 10 سال قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ سزا پانے والی خواتین شدت پسند تنظیم القاعدہ سے بھی رابطے میں رہی ہیں اور گذشتہ کچھ عرصے کے دوران گمراہ فرقوں کی حمایت میں سرگرم پائی گئی ہیں۔
(جاری ہے)
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ریاض کی عدالت کی جانب سے جاری مقدمہ کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ سزا یافتہ اپنے عزیز و اقارب کو بیرون ملک جنگی محاذوں پر’جہاد‘ کے لیے خود تیار کرکے بھجواتی رہی ہیں۔
ان کے خیال میں سعودی شہریوں پر جہاد ’فرض عین‘ کی حیثیت رکھتا ہے۔ ان خواتین نے نہ صرف خود جنگی تربیت حاصل کر رکھی ہے بلکہ وہ اپنے ساتھ کئی دوسری خواتین کو بھی شامل کرنے کی کوشش کرتی رہی ہیں۔ ان میں سے بعض نے بیرون ملک القاعدہ تنظیم کے لیے فنڈز بھی بھجوائے ہیں۔دہشت گردی میں ملوث خواتین سکیورٹی اداروں کی جانب سے ممنوع قرار دی گئی ویب سائیٹس کو ”پراکسیز“ کے ذریعے کھولنے اور جنگ وقتال کے موضوعات پر آڈیو، ویڈیو اور تحریری مواد ڈاؤن لوڈ کرتی رہی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.