فیصل آباد‘ہیڈمسٹریس کیخلاف کرپشن اور سرکاری فنڈ خورد برد کی شکایت کیوں کی؟
جمعرات 23 اکتوبر 2014 12:57
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) ہیڈمسٹریس کیخلاف کرپشن اور سرکاری فنڈ خورد برد کی شکایت کیوں کی؟ ای ڈی او ایجوکیشن وحیدالدین شاہ نے شکایت کرنے والی مختلف ہائی سکولوں کی گیارہ معلمات کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دے دیا۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء کے مطابق جڑانوالہ کے علاقہ کی ہیڈمسٹرس صائمہ افتخار کیخلاف گیارہ معلمات نے سرکاری فنڈ خوردبرد کرنے‘ تزئین و آرائش کے نام پر سرکاری فنڈ حاصل کرکے اسے ذاتی استعمال میں لانے‘ سکولوں کے درخت اکھاڑ کر فروخت کرنے کے الزامات کے تحت ڈی سی او فیصل آباد اور دیگر افسران کو درخواستیں ارسال کی تھیں۔
ڈی سی او فیصل آباد نورالامین مینگل نے انکوائری کروانے کے بعد متعلقہ ہیڈمسٹریس صائمہ افتخار کو تبدیل کرکے او ایس ڈی بنادیا جس کا ای ڈی او وحید شاہ کو رنج تھا کیونکہ کرپشن میں تبدیل ہونے والی ہیڈمسٹریس صائمہ افتخار اور ای ڈی او وحیدالدین شاہ اس کرپشن میں ملوث تھے چنانچہ ای ڈی او ایجوکیشن نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے صائمہ افتخار ہیڈمسٹریس کیخلاف گیارہ معلمات کو دوردراز علاقوں میں تبدیل کردیا بعدازاں ان معلمات کیخلاف اعلی حکام کو درخواست دینے کے الزامات لگاکر پیڈا ایکٹ کے تحت ان معلمات کیخلاف انکوائری کا حکم دے دیا چنانچہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کارخانہ بازار کی ہیڈمسٹریس عذرا ناہید نے پیڈا ایکٹ کے تحت گیارہ معلمات کو طلب کرکے انکوائری شروع کی اور ساتھ ہی انکوائری افسر نے متعلقہ معلمات سے کہا کہ جب انہیں معلوم تھا کہ ہیڈمسٹریس صائمہ افتخار کے ای ڈی او وحیدالدین شاہ کیساتھ خوشگوار تعلقات ہیں تو انہوں نے ایسا اقدام کیوں اٹھایا جس سے ان کی ملازمت خطرے میں ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.