ایتھنز میں طوفان اور تیز بارشوں نے تباہی مچادی ‘ درخت جڑوں سے اکھڑ گئے

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 12:33

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) یونان میں آنے والے خوفناک طوفان نے ہر طرف تباہی مچادی۔ ایتھنز میں گذشتہ روز آنے والے طوفان اور تیز بارشوں سے سٹر کیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں ‘رہائشی عمارتوں،کاروباری مراکز میں پانی داخل ہو گیا ‘درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔

(جاری ہے)

کھڑی گاڑیاں ایک دوسرے پر چڑھ گئیں اور ان کو نقصان پہنچا حکام کے مطابق تیز ہوا کی وجہ سے سیکڑوں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ۔ بجلی کی سپلائی بھی منقطع ہوگئی ‘ رہائشی اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے پانی نکالنے میں مصروف دکھائی دیئے محکمہ موسمیات نے طوفان جاری رہنے کی پیش گوئی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :