اسامہ کی رہائشگاہ سے ملنے والی کلاشنکوف سی آئی اے کے عجائب گھر میں پہنچادی گئی۔۔۔

ایک بندوق امریکی نیول سیل کو بطور یادگار دی گئی۔۔۔ 136کلو تاروں میں لپیٹ کر لاش کو سمندر برد کیا گیا، لیون پنیٹا کے انکشافات

اتوار 26 اکتوبر 2014 14:18

اسامہ کی رہائشگاہ سے ملنے والی کلاشنکوف سی آئی اے کے عجائب گھر میں پہنچادی ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 26اکتوبر 2014ء) سی آئی اے کے سابق سربراہ اور امریکہ کے سابق وزیر دفاع لیون پنیٹا نے اپنی کتاب میں چند اہم اور دلچسپ انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ کے روح رواں اسامہ کا قد ناپنا ایک مسئلہ تھا اب اس کی لاش کسی کو نہیں ملے گی‘ اوباما کی تجویز پر دوسرا ہیلی کاپٹر بھیجا۔ عراق میں شروع ہونے والی نئی جنگ اب نجانے کب ختم ہوگی۔

(جاری ہے)

ایک فوجی کے بدلے پانچ طالبان کمانڈروں کی رہائی کوئی منصفانہ فیصلہ نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اسامہ کی رہائشگاہ سے ملنے والی کلاشنکوف سی آئی اے کے عجائب گھر میں پہنچادی گئی جبکہ ان کی ایک بندوق امریکی نیول سیل کو بطور یادگار دی گئی۔ برآمد ہونے والے دو پستولوں میں سے ایک سی آئی اے کے مرکز برائے انسداد دہشت گردی جبکہ دوسری پینٹاگون کو بھیج دی گئی۔ اسامہ کی لاش کو 300 پاؤنڈ یعنی 136 کلوگرام وزنی آہنی تاروں میں لپیٹ کر سمندر برد کیا گیا تھا۔ داعش کا قیام امریکی حملے کی وجہ سے آیا تھا۔۔