جامعہ مسجد دہلی کے امام پر قاتلانہ حملہ، آگ لگانے کی کوشش

اتوار 26 اکتوبر 2014 21:10

جامعہ مسجد دہلی کے امام پر قاتلانہ حملہ، آگ لگانے کی کوشش

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اکتوبر۔2014ء) بھارت کے دارالحکومت نئی دلی کی جامعہ مسجد کے امام سید احمد بخاری کے امام پر قاتلانہ حملے کی اطلاعات ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق نماز کے دوران ایک شخص نے ان پر تیل چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہا اور شاہی امام سید احمد بخاری اس واقعے میں محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

ملزم کی عمر 30 سال کے لگ بھگ ہے جسے وہاں پر موجود نمازیوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ اس بارے میں فی الحال اور کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں کہ مذکورہ شخص شاہی امام سید احمد بخاری کو آگ کیوں لگانا چاہتا تھا اور اس کے مقاصد کیا تھے؟۔ واضع رہے کہ 17ویں صدی میں قائم کی گئی نئی دلی کی جامعہ مسجد بھارت کی بڑی مساجد میں سے ایک ہے اور وہاں کے شاہی امام سید احمد بخاری کو مسلمانوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :