پاکستان سٹیل ملز گزشتہ تین ہفتوں سے بند ، خسارہ مزید53ارب روپے بڑھ گیا
منگل 28 اکتوبر 2014 12:07
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 اکتوبر۔2014ء) 16مہینوں کے واجبات اور قرضوں کے 258ارب روپے کے اسٹاک میں 53ارب روپے کے خسارے کے مزید اضافے کے بعد پاکستان اسٹیل ملز تین ہفتوں سے بند چلی آرہی ہے اور اس کی فوری بحالی کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔ تین دہائی پہلے اس کے قیام کے بعد پہلا موقع ہے کہ تمام صنعتوں کی ماں مکمل طور پر بند ہوگئی ہے، اس کی بنیادی وجہ ناقص مرمت اور بحالی ہے، اندرونی انتباہ کے باوجود اس کے لیے درکار آپریٹنگ کا مقررہ طریقہ کار اور آپریشنل مینویل پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
وفاقی حکومت نے اس معاملے کی انکوائری کا اب تک حکم نہیں دیا ہے، اگرچہ پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ نے 18.5 ارب روپے کی بجٹ سپورٹ دیئے جانے کے دوران اپریل میں یہ وعدہ کیا تھا کہ اکتوبر میں پچاس فیصد صلاحیت کو بروئے کار لایا جائے گا، اور اگلے سال جنوری میں 77 فیصد صلاحیت کے استعمال کے ساتھ تقریبا دو کروڑ پچاس لاکھ روپے کا منافع حاصل کیا جائے گا۔(جاری ہے)
سینئر سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ملک کا یہ سب سے بڑا صنعتی کمپلیکس ہاٹ میٹل کی فراہمی کو روکے جانے کے بعد 8 اکتوبر کو بند کر دیا گیا تھا، اس لیے کہ اس کے دو کنورٹرز میں سے ایک میں ایک سوراخ تیار کیا جارہا تھا۔
اس روز ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا گیا تھا، جب اس کے بلاسٹ فرننس نمبر ایک میں کولر پھٹ جانے سے شگاف ہوگیا تھا اور ہاٹ میٹل چاروں طرف پھیل گیا تھا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹیل ملز کی انتظامیہ کو پلانٹ کی صفائی اور خراب حصوں کی مرمت میں چند دن لگ گئے تھے، لیکن وہ پیداوار شروع کرنے میں ناکام رہی، اس پلانٹ کے دوبارہ کام شروع کرنے کا فوری امکان نہیں ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پلانٹ کو اس فنی خرابی کا سامنا اس لیے کرنا پڑا کہ اسے آپریشنل مینویل کے مطابق چلایا نہیں جارہا تھا، اور بلاسٹ فرنس کا معیار اور مقدار اور دیگر اندرونی مٹیریل مشین ڈیزائن کے مطابق نہیں تھے، جس نے اس کی پیداواری سائیکل کے تال میل اور پائیداری کو متاثر کیا۔ حقیقت یہ ہے کہ اسٹیل پلانٹس کو سال کے 365 دنوں میں چوبیس گھنٹے 16سو سے 18 سو سنٹی گریڈ درجہ حرارت پر چلایا جاتا ہے، اور منصوبہ بندی کے بغیر کسی بھی قسم کے شٹ ڈاون کے سنگین نتائج بھگتنے پڑتے ہیں۔ اسی طرح کی صورتحال کے تحت اس پلانٹ کی بلاسٹ فرنس نمبر دو 14 مہینے پہلے تباہی سے دوچار ہوا تھا۔ اکتوبر میں چھیالیس ہزار ٹن پچاس فیصد پیداواری صلاحیت کے استعمال کے ساتھ کے ہدف کے مقابلے میں پیداوار زیادہ سے زیادہ 1871 ٹن پر رکی رہی۔ ذرائع کے مطابق مینجنگ ڈائریکٹر نے اب 8 ارب روپے کی دوسری بجٹ سپورٹ کی درخواست کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.