گزشتہ مالی سال انٹرنیٹ بینکاری میں 80 فیصد اضافہ ریکارڈ، انٹرنیٹ بینکاری بڑھ کر 17ملین سودوں تک پہنچ گئی؛مرکزی بنک
منگل 28 اکتوبر 2014 19:06
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء ) گزشتہ مالی سال2013-14میں انٹرنیٹ بینکاری میں 80 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا،جس سے انٹرنیٹ بینکاری بڑھ کر 17ملین سودوں تک پہنچ گئی ، جبکہ موبائل بینکاری 149فیصد اضافے سے 67.2ارب روپے ہو گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گزشتہ مالی سال 2013-14کے لیے جاری کردہ سالانہ پے منٹ سسٹم ریویو کے مطابق ادائیگیوں کا شعبہ عالمی سطح پر تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں بھی اس شعبے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق ریئل ٹائم اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء بینکاری میں لین دین کا حجم بڑھ کر 98.5ملین اور مالیت بڑھ کر 302کھرب روپے ہو گئی۔ یہ پیشرفت ملک کی ای بینکاری اور موبائل بینکاری کے حوالے سے یقینی طور پر خوش آئند ہے کیونکہ حجم اور قدر کے لحاظ سے فراہمی کے متبادل ذرائع میں یہ دونوں ادائیگی کے تیز ترین ذرائع کے طور پر ابھرے ہیں،سال کے دوران انٹرنیٹ بینکاری 80 فیصد کی متاثر کن اضافے کے ساتھ بڑھ کر 17ملین سودوں (ٹرانزیکشنز) تک پہنچ گئی اور موبائل بینکاری 149فیصد کے خاصے اضافے کے ساتھ 67.2 ارب روپے ہو گئی۔(جاری ہے)
یہ سودے حجم میں 33 فیصد اور قدر میں 38.5 فیصد بلند ہیں۔ اے ٹی ایم لین دین میں بھی قابل ذکر اضافہ ہوا اور یہ 26 کھرب روپے قدر کے 258 ملین سودوں پر مشتمل تھی جو قدر اور حجم میں تقریباً 30 فیصد کی شرح نمو کو ظاہر کرتا ہے جبکہ کال سینٹر اور انٹریکٹو وائس رسپانس (آئی وی آر) بینکاری بالترتیب 0.67 ملین اور 9.5 ارب روپے تھی جو ان کی شرح نمو میں حجم کے لحاظ سے 4 فیصد اور قدر کے لحاظ سے 17 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ریئل ٹائم بینکاری میں لین دین کا حجم بڑھ کر 98.5ملین اور مالیت بڑھ کر 302 کھرب روپے تک جا پہنچی ہے جو دونوں میں تقریباً 11 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ مالی سال 2013-14کے دوران بڑی مالیت کی ادائیگیوں (Large Value Payments Systems) میں ’آر ٹی جی ایس(بروقت مجموعی چکتائی) نے 6 لاکھ سے زائد ادائیگیوں پر کام کیا، ان کی مجموعی مالیت 1490 کھرب روپے تھی جبکہ مالی سال 2012-13میں 1620 کھرب روپے کے 4لاکھ 88ہزار 18سودے ہوئے تھے، اس طرح سودوں میں 23فیصد اضافہ ہوا جبکہ مالیت 7.7 فیصد کم ہوئی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر کی مالی منڈیوں میں مختلف مالی ادارے اور ادائیگی کنندہ ادارے اختراعاتی مصنوعات اور طریقے مسلسل متعارف کرارہے ہیں۔ ایک طرف ای والٹ، ایم والٹ، کثیرالمقاصد کارڈ اور اسمارٹ ایپلی کیشن جیسے الیکٹرانک ادائیگی کے طریقے ہیں جنہیں”نیئر فیلڈ کمیونی کیشنز“(NFC)کارڈ اور ایم پی او ایس جیسی نئی ٹیکنالوجیز کے ذریعے کام کرتے ہیں اور دوسری طرف پے منٹ سسٹم آپریٹرز(پی ایس او)اور پے منٹ سسٹم پرووائیڈرز (پی ایس پی) جیسے غیر بینک ادارے اشتراکی(collaborative) مصنوعات اور خدمات میں اختراعات کے لیے مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک ان تبدیلیوں سے آگاہ ہے اور بین الاقوامی تبدیلیوں سے ہم آہنگ رہنے کی پاکستانی مارکیٹ کی ضروریات کو سمجھتے ہوئے کئی اقدامات کر رہا ہے تاکہ کار گزاری، حفاظت، اختراع، اور عوام میں قبولیت کو فروغ ملے جبکہ اس بات کو بھی یقینی بنا رہا ہے کہ اس شعبے کے تمام اداروں میں مسابقت لائی جائے اور یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.