وزیراعلی شہبازشریف کا دل کی بیماری میں مبتلا تین بچوں کے مفت علاج کا اعلان

منگل 28 اکتوبر 2014 20:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء ) وزیراعلی محمد شہبازشریف نے کوئٹہ کے مزدور کے تین بچوں کے دل کی بیماری میں مبتلا ہونے سے متعلق خبر کا نوٹس لے لیاہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی محمد شہبازشریف نے انسانی ہمدردی کی بناء پر پنجاب حکومت کی طرف سے کوئٹہ کے رہائشی شیر محمد کے دو بیٹو ں اور ایک بیٹی کے مفت علاج کا اعلان کیاہے ۔ شیر محمدکے تینوں بچوں کے دل میں سوراخ ہے اور وہ ان کے علاج کی مالی استطاعت نہیں رکھتا۔ وزیراعلی محمد شہبازشریف نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر میڈیا پر چلنے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے مفت علاج کا اعلان کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :